سیاست دانوں کو عمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے،مریم نواز


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدرمریم نواز نے کہاہے کہ سیاست دانوں کوعمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ سیاست دانوں کوعمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے اورحکومت میں موجود اپنے وزرا کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔