ناظم جوکھیو کی بیوہ نے جام عبدالکریم کو معاف کردیا


کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ نے معاف کر دیا۔

ملزمان کے وکلا ء کا موقف ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ نے ایم پی اے جام اویس کو بھی معاف کر دیا، معافی نامہ اور معاہدہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان سالار، دو دو اور دھنی بخش کی ضمانت میں توسیع بھی کی ہے، یہ تینوں ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ جام کریم کی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد بھی وزیر داخلہ نے گرفتاری کا عندیہ دیا تھا۔