سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اضافی بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر بحران کو فوجی نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے کے بعد بھی اضافی دستے مقبوضہ میں لائے جا رہے ہیں،یہاں لوگوں کے پاس سانس لینے کے لیے جو تھوڑی سی جگہ ہے وہ بھی سیکورٹی کے بہانے دبائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا جموں وکشمیر کے بحران کے خاتمے کے لئے فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
یاد رہے بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے اور انہیں مزید خوفزدہ کرنے کیلئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 55 مزید کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں بھیجی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے کے بعد بھی اضافی دستے مقبوضہ میں لائے جا رہے ہیں،یہاں لوگوں کے پاس سانس لینے کے لیے جو تھوڑی سی جگہ ہے وہ بھی سیکورٹی کے بہانے دبائی جارہی ہیں