ڈوڈہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں چار کشمیری گرفتار


سری نگر:  بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ  میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بھدروہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کے موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے مشتبہ افراد کی گرفتاری اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ مزید تفتیش کیلئے چاروں نوجواں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ۔

دریں اثنا بدھ کی شام کونامعلوم افراد نے سرینگر کے علاقے عید گاہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی161ویں بٹالین کے کیمپ کی طرف دستی بم پھینکاجو سڑک پر جا پھٹاجسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ زخمی شہری کی شناخت اعجاز احمد بٹ کے طورپر ہوئی ہے۔بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔