اپردیر، مسافر وین کھائی میں گر گئی،7 افراد جاں بحق،8زخمی


اپردیر(صباح نیوز) اپر دیر میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور8زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اپر دیر کے علاقے پاتراک چالال کے مقام پرمردان سے کلکوٹ جا نے مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور اور8 شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو پشاور ریفرکر دیا گیا،اموات میں اضافے کا خدشتہ ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

ادھرڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پشہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر ویگن اور ٹرک کے مابین تصادم سے پانچ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام  نے کہا  ہے کہ ریسکیو1122 سٹیشن33 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔mk