اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیر 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی گئی ۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو تاحال جلسے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔