گاڑی پر جھنڈ ہ لگا کرآئے، حکومت کا حصہ ہیں، امین الحق


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ گاڑی پر جھنڈ ہ لگا کرآیا، حکومت کا حصہ ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے اور باہمی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گاڑی پر جھنڈے لگا کرآئے اور ہم آج تک حکومت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، پی پی، جے یوآئی ف، مسلم لیگ (ن)اور حکومت سے بھی مذکرات جاری ہیں جبکہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور اسد عمر کے ساتھ رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی تو میڈیاکوپیش کریں گے،  مجھے ماضی میں کوئی فون نہیں آیا، امید ہے مستقبل میں بھی نہیں آئیگا۔