کوئٹہ،پولیس نے ریڈ زون پر دھرنا دینے والے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا


کوئٹہ (صباح نیوز)پولیس نے ریڈ زون پر دھرنا دینے والے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیاگرفتار ڈاکٹروں کو بجلی گھر تھانہ منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ رات کو سول ہسپتال سے رات کے تاریکی میںریلی کی صورت میں ریڈ زون کی طرف احتجاج کرتے ہوئے ریڈ زون میں دھرنا دینے کی کوشش کے بعد پولیس اور ڈاکٹرز درمیان کش مکش شروع ہو گیا جس کے بعدپولیس نے متعدد ڈاکٹر ز کو گرفتار کرلیا اور بجلی گھر تھانہ منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے حکومت اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی اپنے مطالبات کے حق میں اور پولیس گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ کیا سول ہسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا ،پانچ ماہ سے او پی ڈی بھی بند تھی اب ایمرجنسی بھی بند کردی گئی ، پندرہ ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا،ساتھیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، ینگ ڈاکٹرز نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے اجلاس بھی طلب کر لیا