تحریک عدم اعتماد، خواجہ آصف نے نمبر گیم ظاہر کر دی


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنمبرگیم جاری کر دی اور کہا ہے کہ ریزرو کی تعداد ڈال کر بھی ہمارے اراکین حکومت سے کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر نمبر گیم کی تصویر شیئر کی جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تفصیل شامل تھی۔

خواجہ آصف کے مطابق پی ڈی ایم کے پاس 162 میں سے 159 لوگ مکمل ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمد للہ، ریزرو کی تعداد ڈال کر حکومت سے کہیں زیادہ ا نشااللہ۔