ہارجیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ، ہم محنت کر رہے ہیں،بلاول بھٹو


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہماری فتح کا دن ہے، ہارجیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آمد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، 3 سال کی محنت کے بعد آج آرڈر آف ڈے پر عدم اعتماد کی تحریک آ گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آگے جا کر جیت عوام کی ہو گی، شکست سلیکٹڈ کی ہو گی، ہارجیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔صحافی نے چیئرمین پی پی پی سے سوال کیا کہ اگر اسپیکر نے قرار داد نہ لی تو آپ کیا کریں گے؟بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ آپ دیکھیں گے کہ پھر ہم کیسے مینیج کرتے ہیں۔