قومی اسمبلی اجلاس ،سکیورٹی انتہائی سخت ،ریڈزون سیل


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پراسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،ریڈزون کو سیل کردیا گیا ۔قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے لئے سکیورٹی  کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ۔ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ۔

اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کردیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی اپنے سٹاف تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی،دوسری جانب ریڈ زون میں داخلے اورباہرنکلنے کی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے تھی ، سریناچوک ،نادرا چوک، ایکسپریس چوک بند رہے ۔