پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ سونامی تبا ہی اور بدنامی کانام بن چکی ہے اورحکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔عوام حقیقی تبدیلی کے لئے 31مارچ کو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے منڈا دیر پا ئین میں گرینڈورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا ۔کنونشن سے جماعت اسلامی دیرپا ئین کے امیر اعزازالملک افکاری اور تحصیل منڈا سے چیئرمین شپ کے اُ میدورا ہمایو ن خان نے بھی خطاب کیا۔سینیٹرمشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں پر اس وقت جا گیرداروں اور وڈیروں کا قبضہ ہے تاہم وقت آگیا ہے کہ عوام حقیقی تبد یلی کے لئے جماعت اسلامی کاسا تھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ناکام اور ناہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ترین پاسپورٹ بن چکا ہے۔اس وقت بنگلہ دیش میں مہنگا ئی کی شرح4.2جبکہ پاکستان میں 13.2ہے ۔سریا کی قیمت میں گزشتہ تین سالوں میں 30ہزار روپے ٹن اضافہ جبکہ سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران170روپے فی بوری اضا فہ کیا گیا۔پیٹرول مہنگا ،یوریا او ر پیناڈول نا پید جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 400گنا اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھینا گیاہے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے گزشتہ ہفتے دیرپا ئین کا دورہ کرکے الیکشن قواعد کی د ھجیاں بکھیری ہیں تاہم دیرکے لوگوں کیلئے کسی قسم کی میگا ترقیاتی سکیم دینے کے بجا ئے سیاسی قایدین کو گالیاں دی گئیں۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے 27مارچ کو تیمرگرہ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا جس سے مرکزی امیر سراج الحق اور دوسرے مرکزی قائدین خطاب کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ جلسہ دیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ۔