لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز الہی آئندہ دو روز میں جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کریں گے۔
اس ضمن میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں سب سے ملاقاتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز بھی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کر چکے ہیں۔