اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں اتحادیوں سے روابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔
وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ون آن ون ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27مارچ کے جلسہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے۔