اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ پیکج کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 فروری رات 12 بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی۔فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ انہوں نے بجلی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا