اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان اور ٹیم ہرمقابلے میں کیلئے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے تمام لیڈرز اور ورکرز ، اور خصوصا عثمان ڈار کو، انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد،خان کے بغیر اتنی عوام نکل آئی سوچو خان کے ساتھ ڈی چوک پر عوام کس تعداد میں ہوں گے۔
ان خیالات کااظہار اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔اسد عمر نے کہا کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی اور ہر مقابلے کے لئے تیار ہے۔ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ہونے والے کنونشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔