لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں عبدالرحمان خان، چودھری عادل پرویز گجر،گلریز افضل گوندل،عمر فاروق اور رانا شہباز احمد شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے، اپوزیشن کا واویلا ساڑھے 3 برس سے جاری ہے، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی،حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے ،مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں ،عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے ہیں ، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے ۔حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں عروج پر ہیں ۔