کوئٹہ(صباح نیوز)ممتازسکالر ،جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالخالق مندوخیل ،یاسمین اچکزئی ،فرزانہ اعجازنے کہا کہ اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں حقوق نسواں کے نام پر خواتین کااستحصال کیا جارہا ہے خواتین کو اسلام کے دیے گیے حقوق دیے جائیں ۔پردہ وشعائراسلام کو ٹارگٹ نہ بنایا جائے پردہ خواتین کا تحفظ ،مسلم خواتین کی نشانی ہے کفار خواتین واسلامی پردے کو ٹارگٹ بناکر بدنام نہ کریں عورت کیساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی عورت کو حقوق کے نام پرعزت تحفظ اورحقوق سے محروم کیا جارہا ہے ۔باپردہ حیادار پڑھی لکھی عورت خاندان کو کامیاب محفوظ بناکر ترقی دے سکتی ہے ،مغربی کلچر فحاشی وعریانی پھیلاکر عوام کو ذلیل ورسواکر رہی ہے ۔جماعت اسلامی عورت کے تحفظ ،حقوق کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام مقامی ہال میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ”تحفظ نسواں کانفرنس”سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس میں خواتین وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی کانفرنس سے انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ اسلام نظام عورت کو ظلم سے نجات دلاسکتی ہے ۔مغربی این جی اوزکی خواتین عورت مارچ کے نام پر عورتوں کی تذلیل نہ کی جائے ۔ میڈیا واین جی اوز خواتین کے تحفظ پردہ وترقی اورتعلیم کیلئے کام کریں بدقسمتی سے میڈیا وبعض این جی اوز خواتین کوترقی دینے اور ان کے حقوق کے نام پر بے پردہ کرکے حقوق سے محروم کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔عافیہ صدیقی سمیت ملک کے بہت سی خواتین لاپتہ ہیں بزدل حکمران ہوش کا ناخن لیکر فوری طور پرعافیہ صدیقی سمیت دیگر خواتین کو بازیاب کیا جائے۔ کشمیر ،فلسطین ودیگر ممالک میں مائوں بہنوں کو تحفظ دیکر ان پر مظالم بند کیا جائے پاکستان میں اسلامی نظام نافذہوگا تو ملک ترقی ،خواتین کو تحفظ اورنوجوانوں کو روزگار ملے گا مغربی نظام نے عورت کو غیر محفوظ کر کے بے توقیر کردیاحکومت میڈیاپر فحاشی و عریانی کاخاتمہ کرکے میڈیاکو تربیت تعلیم کا ذریعہ بنادیں مثبت مسلم میڈیا سے قوم کی توقعات وابستہ ہے۔جماعت اسلامی عورت کے تحفظ ،ترقی وخوشحالی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہےگی ۔عورت کے نام پر عورت کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے ۔عورت مارچ کے سلوگن ونعروں نے حیادارباکردار خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا اسلامی حکومت اسلامی تعلیم ہی عورت کو تحفظ ترقی وخوشحالی دے سکتی ہے اسلامی اقدارکی ترویج واشاعت،مغربی کلچر کے خاتمے اور اسکی ناکامی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔