جہانگیر ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے ملاقات، مائنس ون ایجنڈے پر تبادلہ خیال


لاہور(صباح نیوز)جہانگیر ترین گروپ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے جس میں مائنس ون ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جہانگیر ترین وفد نے چوہدری پرویزالٰہی کو مائنس ون ایجنڈے پر آگاہ کیا ہے۔

نعمان لنگڑیال نے پرویز الٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہمیں عثمان بزدار قبول نہیں، عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پارٹی رہنمائوں سے باہمی مشاورت کرکے ہی تمام فیصلے کریں گے۔