سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران خان کے دعوؤں کی نفی ہے،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک اور ملک کی معیشت کے لئے خطرناک ہے ۔

سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران خان کے دعوؤں کی نفی ہے۔ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس کا بند ہونا زراعت اورصنعت دونوں کی تباہی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے اتوار کے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے، پہلے ہی 60 لاکھ بے روزگار ہو چکے ہیں۔عمران خان 2 کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں۔ گرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیداواری یونٹس سمیت دیگر تمام کو فی الفور سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔2 لاکھ خاندانوں کو بے روزگاری، بھوک اور افلاس کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔