دھماکے کے دوسرے روز بھی پشاور کی فضاسوگوار،18افراد سپرد خاک


پشاور (صباح نیوز)پشاور دھماکے میں 56 نمازیوں کی شہادت پر فضا سوگوار رہی ،18افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاوردھماکے کے دوسرے روزشہر کی فضا سوگوار رہی ، قصہ خوانی بازار بند رہا جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل ر ہیں۔

قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد دھماکہ میں شہید ہونے والے 18 افراد کی کوہاٹی گیٹ پشاور میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔