آزادکشمیر میں فرانزک لیبارٹری مارچ کے آخری ہفتے میں مکمل ہوجائے گی۔ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک


میرپور۔ آزاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فرانزک لیبارٹری مارچ آخری  ہفتے میں مکمل ہوجائے  گی ۔

 میرپور میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جرائم کے تدارک کے  لیے  پولیس کو جدید ٹیکنالوجی  فراہم  کر رہے ہیں ۔  پولیس کے خدمت سینٹرز جلد آپریشنل ہوو جائیں گئے۔

انہوں  نے کہا کہ  اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے موثر  اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں  عوام اور پولیس کے درمیان فرینڈلی ماحول بنایا جارھا  ہے ۔