میرپور۔ آزاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فرانزک لیبارٹری مارچ آخری ہفتے میں مکمل ہوجائے گی ۔
میرپور میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جرائم کے تدارک کے لیے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں ۔ پولیس کے خدمت سینٹرز جلد آپریشنل ہوو جائیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں عوام اور پولیس کے درمیان فرینڈلی ماحول بنایا جارھا ہے ۔