لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لانے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن جب آئے گی تو کامیاب ہو گی۔
یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس اس وقت ٹوٹل 7 ووٹوں کی اکثریت ہے، اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اتحادی ہم سے خود ملاقات کرنے آ رہے ہیں، بی اے پی اور ایم کیو ایم سے بھی ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔