الخدمت کے رضا کاربے لوث انسانی خدمت کررہے ہیں،رضوان احمد


راولپنڈی (صباح نیوز) صوبائی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمدنے کہاہے کہ کم وسائل کے باوجود مخلص اور بے لوث رضاکاروں کی وجہ سے پاکستان اور آزادکشمیر سمیت دنیابھرمیں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں سال2021میں الخدمت نے 9ارب 11کروڑ4لاکھ روپے مالیت سے 1کروڑ 45لاکھ 85ہزارافراد کی خدمت کی۔ 15ہزار آرفن باہمت بچوں کی کفالت اورخدمت ہمارااعزازہے ۔مری ڈیزاسٹرمیں سب سے پہلے ریسیکو کے لیے پہنچنے والے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اپنی جان کی پروانہ کرتے ہوئے متاثرہ خواتین ،بچوں اور فیملیزکوریسکیو کرکے انھیں محفوظ مقامات پرپہنچایاانھیں لباس،بستراورخوراک فراہم کی ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے بورڈ آف مینجمنٹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر فیملی سپورٹ اورفن،الخدمت آغوش،ایجوکیشن،ہیلتھ،کلین واٹر،میڈیا اینڈکیمونکیشن،ڈیزاسٹر مینجمنٹ،سماجی خدمات کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئیں ۔

صوبائی سیکرٹر ی جنرل نمیرحسن مدنی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدامجدحسین شاہ سمیت دیگرذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔رضوان احمدنے کہاکہ پڑوسی ملک افغانستان میں ریلیف اوربحالی کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، والدین کی شفقت سے محروم ہونے والے افغان باہمت بچوں کے لیے آغوش اورفن سنٹرقائم کرکے ان کی بہترین تعلیم وتربیت کے بعد قابل اورکامیاب فرد بنایاجائے گا۔