سری نگر۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔
بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف کے ایک جوان کانسٹیبل آنند لال نے آج سری نگر کے ایک کیمپ میں خودکشی کر لی۔
آنند لال صنعت نگر میں سی آر پی ایف 29 بٹالین کے کیمپ میں تعینات تھا۔ اس نے AK-47 رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 15 برسوں کے دوران جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 533ہوگئی۔