اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہم نے عوام کو ریلیف دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری میں 441 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے،28.5 فیصد کی مضبوط شرح نمو اور 30 فیصد سے زیادہ کی ماہانہ ترقی ہوئی، عمران خان نے بتایا کہ ایف بی آر کی اس کارکردگی کی وجہ سے ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہم نے اپنی عوام کو ریلیف دیا۔انہوں نے کہا کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے 88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے، ان تحصیلوں میں آفس کھولے گئے ہیں جہاں کوئی سنٹر موجود نہیں تھا۔بلوچستان میں 13، سندھ 23، خیبرپختونخوا 16، گلگت بلتستان میں 11 نئے رجسٹریشن مراکز کھلے ہیں، پنجاب 11، آزادکشمیر میں 12،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک،ایک نادرا رجسٹریشن مرکز کھلا ہے۔