وقت آگیاہے کہ جمہوری طریقے سے غیرجمہوری شخص کو ہٹائیں، بلاول بھٹو زرداری


نوشہروفیروز (صباح نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مورو میں عوام مارچ کے جلسے سے  خطاب  میں کہاہے کہ پاکستان کی عوام پریشان ہے، مزدور اور کسان کو اپنی اجرت نہیں مل رہیں مزدور اور کسان بھوکے سو رہے ہیں، اس ملک کے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد بھی دھکے کھارہے ہیں ان کو روزگار نہیں مل رہا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کسان اور خواتین کے لئے کام کیاہے۔ پاکستان کے عوام پہچان چکے ہیں کہ یہ تبدیلی نہیں یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 2 روز کے مارچ نے کپتان کو جھکادیا کپتان نے گھبرا کر پئٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت میں بھی کمی کرڈالی۔پاکستان کی معیشت کو ترقی دلوانے کے لئے کسان خوشحال کرنا پڑیگا ہماری حکومت میں کسان خوشحال تھا لیکن موجودہ حکومت نے کسانوں کے حق پر ڈاکا ڈالا اب وقت آگیاہے کہ ہم کٹھ پتلی حکمرانوں سے حساب لیں۔  اور جمہوری طریقے سے غیرجمہوری شخص کو ہٹائیں۔

میڈیا پر پابندی لگائی گئی پیپلز پارٹی ہمیشہ سے آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلی توڑ کر مستعفی ہوجائیں ،اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھہڑو، سابق صوبائی وزر قانون ضا الحسن لنجار، ایم ان اے رفق احمد جمال، نے بھی اپنے خطاب میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔