الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام باہمت بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں سامان تقسیم کرنے کی تقریب


کوئٹہ(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین بلوچستان کے صدر یاسمین اچکزئی نے کہاکہ باہمت خواتین ،یتیم بچوں کی سرپرستی کرکے ان کواپنے پیروں پر کھڑاکرنے کی کوشش کر رہے ہیں باہمت خواتین اوریتیم بچے موجودہ نفسانفسی مہنگائی ،غربت کے دورمیں بہت سی پریشانیوں کا شکار ہیں ان کی سرپرستی ومددکرنے والے اللہ کے پسندیدہ لوگ ہیں ۔باہمت بیوہ خواتین اور والدین کی سرپرستی ونگرانی سے محروم بچوں کی مددکرنے والے اللہ کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن ہے مخیر حضرات بلخصوص مالی طور پر مستحکم خواتین اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ۔دکھی انسانیت کی خدمت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس میں باہمت مائوں اور یتیم بچوں میں ونٹر پیکیج گرم کپڑے ،کمبل ،گرم شالیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے بیوہ باہمت خواتین ،یتیم بچوں میں ونٹر پیکیج گرم کپڑے ،کمبل ،گرم شالیں ودیگر سامان تقسیم کیا تقریب میں بیوہ خواتین ویتیم بچوں اوران کے سرپرستوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی غربت وبیر وزگاری میں ہم بہت پریشان ہیں ہمیں دو وقت کا کھانا لباس میسر نہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے اس پریشانی میں ہمارا ساتھ دیکر ہمارے مسائل ومشکلات میں کمی کیا ہم اس پر الخدمت خواتین کے مشکور ہیں یاسمین اچکزئی نے کہاکہ ہم امانتوں کے امین اور باہمت خواتین ویتیم بچوں کے مدد گار ہیں دکھی انسانیت کی دیانت سے خدمت میں الخدمت کاکوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ہم اللہ کی رضاوخوشنودی پریشان حال حال لوگوں کی مدد کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس جدوجہد میں ہمیں معاونین کی ضرورت رہتی ہے معاونین کے تعاون سے ہم ا س اہم ونیک کام کو کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت دیانت وایمانداری سے ہوتو دلی سکون واطمینان اور دائمی خوشی وکامیابی نصیب ہوتی ہے بلوچستان میں غربت بے روزگاری بہت زیادہ ہے اس کیلئے یہاں سماجی فلاحی کاموں کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے گوادرسے چمن اور ژوب تک ہر مقام پر دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا ہے انشاء اللہ مخیرخواتین وحضرات کے تعاون سے ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔