(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی زبان میں فرق واضح رہنا چاہئے،احسن اقبال


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ قائد نواز شریف کی تصویر یا پی ایم ایل (ن)کا نعرہ ڈی پی کے طور پہ استعمال کرتے ہیں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان اعلیٰ اخلاقی اقدار اور شائستگی کو اپنے ٹویٹس میں ملحوظ رکھیں گے جن کی مثال قائد نے اپنے عمل سے ہمیں دی ہے۔

ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ایم ایل (ن)اور پی ٹی آئی کی زبان میں فرق واضح رہنا چاہئے۔