بہتر مستقبل کیلئے24 فیصد پاکستانی ملک چھوڑنے پر تیار ہیں،گیلپ سروے


اسلام آباد(صباح نیوز) بہتر مستقبل کے لیے 76 فیصد پاکستانیوں نے کسی امیر ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود پاکستان نہ چھوڑنے کا کہا ہے جبکہ 24فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ پاکستان نے 5ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک جانے کا نہ کہنے والوں میں ہر طبقے، عمر اور سیاسی نظریات کے افراد نظر آئے۔

سروے کے مطابق 76فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے کے لیے رضا مند نظر نہیں آئے جبکہ 24فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے 79فیصد ، پی ٹی آئی کے 75فیصد جبکہ(ن)لیگ کے 73فیصد ووٹرز نے ملک چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجودپاکستان سے باہر نہ جانے کا کہا۔