کرپشن ،منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے،فوادچوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔

چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔