لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کی رقم 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت پنجاب کی 73 فیصد آبادی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہو سکتی ہے، اپوزیشن جتنی تنقید کر سکتی ہے کرے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ نیا پروگرام ہے، ہر نئے پروگرام کی ابتدا ئمیں کچھ نہ کچھ مسائل ہوتے ہیں۔