ممبئی(صباح نیوز) شاہ رخ خان نے دیوالی کے لیے بنائے گئے اشتہار میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، شاہ رخ خان نے دیوالی کے لیے مشہور چاکلیٹ برینڈ کے اشتہار میں کام کیا جس میں انہوں نے شیروانی پہنی ہوئی تھی جو پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی ہے۔پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے اشتہار کی تصویر لگائی جس میں انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اس اشتہار میں میرے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments