اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھرمیں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید20افراد جاں بحق ہوگئے ،مجموعی اموات کی تعداد28538گئی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں471نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار348کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،1233 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید471کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار711ہوگئی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار733، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار577، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار51، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار131، بلوچستان میں 33 ہزار332، آزاد کشمیر میں 34 ہزار493 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار394 ہو گئی ۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 12 ہزار 946 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار595، خیبرپختونخوا 5 ہزار767، اسلام آباد 944، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 357 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔