پنجاب میں دو مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،3 زخمی


لاہور(صباح نیوز)دومختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،3 زخمی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان 22 سالہ ذیشان ولد سرور سکنہ 235/ ای بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق نوجوان کی نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی شخص کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ٹریکٹر ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھانہ گگومنڈی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالر قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی

دوسری جانب عارف والا کے قریبی گاؤں  چک نمبر 92/6میں گھرکی چھت گرنے کے نتیجہ میں  ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق ھو گئے۔

چھت گرنے سے 25سالہ لڑکی بھی زخمی ھو گئی فوکل پرسن لیاقت سکھیرا کی ریسکیو 1122ٹیم  موقع پر پہنچ گئی اور  ریسکیو ٹیم  نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کوہسپتال منتقل کر دیا۔