ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف مس کنڈکٹ کا ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا،اٹارنی جنرل


اسلا م آباد(صباح نیوز)اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے واضح کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف مس کنڈکٹ کا ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ محسن بیگ کیس میں جج ظفراقبال کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جاسکتی ہے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف اپیل ریاست کا حق ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی بات پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوکوئی غلط فہمی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس پیر تک محسن بیگ کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رپورٹ پیش کریں۔