کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ڈھائی ماہ بعد کھلنے والے سی این جی پمپس پھر بند ہوگئے۔آل پاکستان پٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما شعیب خانجی نے کہا کہ مہنگی گیس اور بندش صرف سی این جی سیکٹر تباہ کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف 3 دن چلنے کے بعد سی این جی پمپس پھر بند کر دیئے گئے ۔واضح رہے کہ 14 فروری کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹینشنز کو گیس ملی تھی۔