جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا کشمیر کی آزادی کے لیے ضروری ہے عبدالرشید ترابی

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے حصول کی جنگ اسمبلی کے فلور،عدالتوں اور چوک چوراہوں میں لڑی ہے اور لڑی رہی ہے ،عوام نے 77برس سے موروثی سیاستدانوں اورروایتی پارٹیوں کو آزمالیاہے،اب جماعت اسلامی کو آزمائیں ،جماعت اسلامی نے اگر پانچ برسوں میں عوامی بنیادی عوامی مسائل حل نہ کیے تو تبدیل کردیں،چہرے نہیں  نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی جماعت اسلامی نظام بدلنا چاہتی ہے،کشمیرکی آذادی کے لیے بھی ضروری ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئے،

ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ وسطی اور شرقی کی کور کیمٹیز کی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر سردار عبدالحلیم ،عطاء الرحما ن چوہان ،راجہ ذہن افسر،میجر شبیر ،عثما ن انور،راجہ ذاکرخان سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،

اجلاس میں شریک شرکا ء سے  خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام کے پاس جماعت اسلامی بہترین آپشن موجود ہے،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کررہی ہے ،اللہ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمرہے،

انھوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے اسلامی نظام کے لیے قربانیاں دے کر ی خطہ آزاد کرایاتھا،جماعت اسلامی اپنے اسلاف  کے مشن کی علمبردار ہے ۔انھوں نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ کے عوام نے ہمیشہ اعتماد کیاہے ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہر سطح تک جاؤں گا۔