کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ،کشتواڑ، پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی


 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج  پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے جموں خطے کے اضلاع کشتواڑ، پونچھ ، راجوری ، ادھم پور جبکہ وادی کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

قابض بھارتی اہلکارگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور گھریلو اشیاکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔بے لگام بھارتی اہلکار لوگوں کو شدید ٹھنڈمیں گھروں سے باہر گھنٹوں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بھارتی فورسز کی ان ظالمانہ کارروائیوں کا واحد مقصد کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کی چیلنج کرنے کی پاداش میں سزا دینا ہے۔