جماعت اسلامی سندھ کے تحت دوروزہ تربیت گاہ 28دسمبر کو لاڑکانہ میں منعقد ہوگی


کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے تحت لاڑکانہ ڈویژن کی دوروزہ تربیت گاہ 28اور29دسمبرکو فاران  پبلک اسکول میں منعقد ہوگی۔شرکاء تربیت گاہ سے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزممتازحسین سہتو،شیخ عثمان فاروق ،صوبائی امیرکاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،نائب امراء ،نائب قیمین سمیت دیگرقائدین وعلمائے کرام خطاب کریں گے جبکہ تربیت گاہ میں لاڑکانہ ڈویژن سے ہرسطح کے ذمے داران شریک ہوں گے۔

نائب قیم و نگران ڈویژن امداداللہ بجارانی نے تمام کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔امیرضلع لاڑکانہ ایڈووکیٹ نادرعلی کھوسہ کو ناظم تربیت گاہ  مقررکیا گیا ہے۔#