اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قائداعظم کا اتحاد، ایمان اور تنظیم کا پیغام ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا اتحاد، ایمان اور تنظیم کا پیغام ہمارے لئے مشعل راہ ہے،
قائداعظم کے رہنما اصولوں کو اپنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا شمار 20 ویں صدی کے عظیم رہنمائوں میں ہوتا ہے، قائداعظم جیسی عہد ساز شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ وطن کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، قائداعظم ایک بااصول، باکردار، باصلاحیت، بردبار اور معاملہ فہم رہنما تھے۔