اسلام آباد(صباح نیوز) ایک نہایت پر مغز اور مفید سیشن بعنوان “پاکستان نیشنل سیکیورٹی پیراڈائم: خصوصیات اور خطرات” ایثار اور رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے اشتراک سے رفاہ یونیورسٹی، جی 7 کیمپس میں منعقد ہوا۔
اس ایونٹ میں پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی پالیسی (این ایس پی )اور 2022-2026 کی پالیسی کا جائزہ لیا گیا،
اور مقررین نے اہم تجاویز پیش کیں۔یہ سیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی کی زیر صدارت ہوا،
جنہوں نے افتتاحی اور اختتامی کلمات اداکئے۔ سید بلال، صدر ایثار اور ڈائریکٹر یو ایم ٹی، نے سیشن کا آغاز کیااور عنوان کا تفصیلی تعارف پیش کیا ،
جبکہ احمد بلال، سی ای او پلڈاٹ، نے اہم سیکیورٹی خطرات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر اختر علی شاہ، ڈاکٹر تغرل یامین، اور ڈاکٹر راشد آفتاب نے اپنی ماہرانہ آرا اور اختتامی خیالات پیش کیے۔
ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا کو مقررین سے براہ راست گفتگو کا موقع ملا۔
یہ ایونٹ لائیو اسٹریم کیا گیا، جس نے وسیع پیمانے پر سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا، اور کئی افراد نے ٹیم لنک کے ذریعے شرکت کی۔یہ سیشن پاکستان کے سیکیورٹی فریم ورک پر گہری بصیرت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے عملی حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ جلد اس بارے میں ایک رپورٹ شائع کی جائیگی اور اسے ملک کے اہم اداروں کو پہنچایا جائے گا۔