پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے،صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: شہبازشریف

اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں گے۔صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے،اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، خاص طور پر سعودی عرب نے جو اس میں کردار ادا کیا ہے میں اس کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جیتیں گے، پاکستان بھر میں پولیو کے 60 کیسز آنا تشویش کی بات ہے اور اس کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں۔ انسداد پولیو مہم 16سے19 دسمبر تک جاری رہے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کے والدین اس مہم میں پوری طرح ہماری رہنمائی فرمائیں اور اپنے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو کے اس مرض سے ان کے مستقبل کو محفوظ کریں۔وزیراعظم نے تمام صوبوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کی ستائش کرتے ہیں اور ان کی بہادری کو سراہتے ہیں،

مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سراہتا ہوں کہ جہاں سیکیورٹی کے چیلنجز ہیں بھرپور طریقے سے ہماری مدد کررہے ہیں۔شہباز شریف نے پولیو کے خلاف مہم میں کردار ادا کرنے پر سعودی عرب، بل گیٹس فاونڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا بھی شکریہ ادا کیا،  پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کا کردارقابل قدر ہے۔محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجزوالے علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بھرپورتعاون قابل تعریف ہے، ملکر آگے بڑھ رہے ہیں، پولیوکا خاتمہ ہماری ترجیح ہیوزیراعظم نے اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے،