آزادی کشمیر کے نئے بیانیے اور روڈ میپ کی ضرورت ہے ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنانے اور مقبو ضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ایک نئے بیانیے اور روڈ میپ کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان بدھ کو مرکز جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں سول سوسائٹی ارکان ، صحافیوں ، دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسن ظفر،ڈاکٹر قاسم بن حسن، عطاالرحمن چوہان بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے 70 سالوں میں اپنی مراعات میں اضافے پر توجہ دی اور ریاست کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کیا جس کے نتیجے میں ریاست کے نوجوانوں میں بے چینی ہے پڑھے لکھے نوجوان بیرون ملک جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آزد کشمیر میں حالیہ عوامی تحریک کے معاملے اور مطالبے کو بھی حکومت نے نظر انداز کیا ۔ آزادی اظہار رائے کے خلاف قانون کے نفاذ سے نوجوانوں کی بے چینی میں اضافہ ہوا، حکومت اگر ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتی تو مسائل نہ پیدا ہوتے ۔

ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ،حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں فیل ہوچکے ہی،تحریک آزادی کشمیرکو اجاگرکرنے اور عوامی مسائل کی نشاندھی لیے اہل قلم کردار اداکریں،یہ المیہ ہے کہ عوام کو اپنے مسائل حل کرانے کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتاہے،