برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہ ہے جمہوریت کے علمبرداروں کو مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار کرنا ہوگا ، اقوام متحدہ کا یہ ادارہ دنیا میں امن قائم کرنے مظلوم و محکوم قوموں کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا جواپنے قیام کے مقاصد کو پورا کرنے میں بُری طرح ناکام ثابت ہوا مسلمانوں کے کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے ، گذشتہ تیس سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق کی پامالیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے بھارت کی دس لاکھ فوج کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے کشمیریوں کو اقوام متحدہ نے یہ کشمیریوں کو پُرامن اور جمہوری عمل سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دیا گیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا
ان خیالات کا اظہر انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں بھارت رکاوٹ ہے فوجی طاقت کے بل بوتے پر بھارت نے اپنا غاصبانہ کر رکھا ہے بھارت نے کسی معائدے اور وعدے کی پاسداری نہیں کی ،مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی سے خطے کے امن کو شدید خطرہ ہے اور امن کے سارے راستے کشمیر سے گزرتے ہیں۔ محمد غالب نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق اور جمہوریت کے علمبرداروں کو مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار کرنا ہوگا، کشمیری عوام اپنے اصولی موقف اور حق خود ارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیری آزادی کی جدوجہد جارہی رکھے ہوئے ہیں اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں قتل عام بند ہو اور آزادی کی منزل حاصل کر سکیں۔