بنگلہ دیش تیل کی صنعت کو دھچکہ…تحریر : مسعود ابدالی

خلیج بنگال میں تیل و گیس کی ترقی کیلئے نیلامی میں کسی بھی غیر ملکی ادارے نے حصہ نہیں لیا۔


پیٹروبنگلہ کے سربراہ زینندرا ناتھ سرکار کے مطابق چھ کمپنیوں نے ٹینڈر دستاویز خریدیں۔ انکی درخواست پر جمع کرانے کی تاریخ میں تین ماہ کا اضافہ کیا گیا لیکن 9 دسمبر کو جب وقت ختم ہوا

اسوقت تک ایک بھی پیشکش نہ آئی ماہرین کہتے ہیں کہ خلیج بنگال میں پانی کے نیچے میتھین کی آبیدہ قلموں (Gas Hydrates) کا بڑا ذخٰیرہ پایا جاتا ہے۔ پیٹروبنگلہ کے خیال میں اسکا کم سے کم حجم 17000 ارب مکعب فٹ (17TCF)ہےاس سال جون میں بھارت کی ONGCنے 714میٹر پانی کے نیچے گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا جہاں سے پیداوار کا تخمینہ 10.59mmcfd کے قریب لگایا گیا ہے۔ ایک دوسرا کنواں1100 میٹر پانی کے نیچے کھودا گیا لیکن اسکے پیدواری اعدادوشمار کا ہمیں علم نہیں۔