اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک کرنے دینی چاہئے تاکہ جتنی بھی دھمکیاں ہیں وہ استعمال کر لیں،بانی پی ٹی آئی آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ آصف پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک کرنے دینی چاہئے تاکہ جتنی بھی دھمکیاں ہیں وہ استعمال کر لیں،
بانی پی ٹی آئی کے کون سے مطالبات ہیں جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں؟ ریاست نہ پہلے بلیک میل ہوئی ہے نہ اب ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک کا دھرنے میں بھی اعلان کیا تھا اور خود بل جلائے تھے، بانی پی ٹی آئی آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں مزید بے نقاب ہو جائیں گے، ان کے پاس اس قسم کی بھڑکیں مارنے کا بھی کوئی جواز باقی نہیں رہ جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں کے ذریعے ریلیف ملے گا،جب ہم لوگ قید تھے تو یہ امریکہ میں کہتے تھے میں یہ کردوں گا، وہ کردوں گا۔