وسائل سے مالا مال ملک کا کرپشن اور نا اہل قیادت نے بیڑہ غرق کردیا، ڈاکٹر حمیرا طارق


 اسلام آباد(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک لا الہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا،یہاں پر حکمرانی بھی اللہ کی ہی ہونی چاہیئے۔قرآن غالب ہونے کے لیے آیا ہے،اس ملک میں ہم نے اسی قرآن کے احکامات کو نافذ کرنا ہے،وسائل سے مالا مال ملک کا کرپشن اور نا اہل قیادت

نے بیڑہ غرق  کردیا،جماعت اسلامی کی جدوجہد ظالمانہ  نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ سوا 2 لاکھ کا مقروض ہوتا ہے۔حالانکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، دنیاکی دوسرے نمبر کی بڑی نمک کی کان پاکستان میں ہے۔اس وقت ایک سو پچاسی ملین ٹن کوئلہ تھر میں موجود ہے،ایک سو پچاس ملین ٹن سونا پاکستان میں ہے،آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن ان کی زندگی کو بھی معاش کی چکی میں پیس دیا گیا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ظالمانہ نظام کو ہٹانے کے لیے جدوجہد کریں اور اسلامی نظام کے قیام کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اہل غزہ کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،پہلے بنگلا دیش اور اب دمشق میں قرآن کا کا نظام نافذ ہو رہا ہے،اللہ کا وعدہ ہے کہ پوری دنیا میں اسلام کا نظام قائم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے عورت کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے،ہمیں اپنی ذات کے ساتھ اہل خانہ،رشتے دار، محلے اور جہاں تک بات پہنچا سکتے ہیں،اللہ کے دین کی دعوت کو پہنچانا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری سمیحہ راحیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی اصطلاح دین کا مطلب ہی وہ نظام زندگی ہے جو تمام ادیان پر غالب ہو،برسر اقتدار ہواور تمام دنیا اس کے تابع ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہی وہ مرکز ثابت ہوگا جہاں سے نظام کی تبدیلی کا آغاز ہوگا ان شااللہ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار ہر جگہ پنجے گاڑھے ہوالیکن  ہم اللہ سے امید کرتے ہیں کہ پہلے افغانستان اور اب شام میں فتح کی خوشخبری اسلام کی نشاط ثانیہ کی نوید ثابت ہوگی، جلد ہی اہل غزہ کے لہو سے یہ چراغ فلسطین میں روشن ہوگا اور پھر  دنیا کے ہر کونے میں جہاں جہاں اہل حق اپنے محاز پر ڈٹے ہوئے ہیں،جانفشانی کر رہے ہیں،اللہ کے راستے میں جان و مال،وقت اور  صلاحیتوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں وہ ضرور اسلام کی ٹھنڈی چھاں سے فیضیاب ہوں گے۔

قبل ازیں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عفت سجاد نے جماعت کی تاسیس سے اب تک کے سفر پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک بڑے وژن دعوت الی اللہ کے لیے  قائم ہوئی،جس کا مقصد ایک ایسی اسلامی حکومت کا قیام ہیجو اپنے عدل وانصاف ،دیانت داری اور غربا پروری سے اپنے نیک طرز عمل سے دنیا کے سامنے اسلام کی صداقت کی شہادت پیش کرتی ہے۔جماعت اسلامی کا پیغام یہی ہے کہ ہر میدان میں بندگی اللہ کی ہے