شکارپور ( صباح نیوز) جماعت اسلامی کا فرقانیہ ہال میں ہر سطح کے ضلعی ذمے داران کا اجلاس ضلعی امیر عبدالسمیع بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دیگر دعوتی و تنظیمی امور کے علاوہ 08 دسمبر کو سندھ دریا سے 06 نئے نہریں نکال کر پانی پر ڈاکہ ڈالنے والے وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف “دریا بچاؤ سندھ بچاؤ پیادل مارچ” کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
مارچ کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کریں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری امداد اللہ بجارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دریا سندھ والوں کی زندگی ہے،
جماعت اسلامی اس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے 08 دسمبر کو جماعت اسلامی کے “دریا بچاؤ سندھ بچاؤ پیادل مارچ” میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔#